17 September 2012

پریس فار پیس کی تنظیمی سرگرمیوں کا مختصر جائزہ


پریس فار پیس ایک غیر سرکاری اور غیر جانبدار تنظیم ہے جس کا مستقل سیکریٹیریٹ مظفرآباد ( پاکستان کے زیر انتظام کشمیر ) میں قائم کیا گیا ہے ۔ پاکستانی کشمیر کے دیگر شہروں بشمول باغ ، کوٹلی ، راولاکوٹ، نیلم اور میرپور میں اس تنظیم کی مقا می شاخیں کام کر رہی ہیں ۔ پریس فار پیس کا بین الاقوامی رابطہ برطانیہ میں قائم اس کی ذیلی شاخ کے ذریعے ہوتا ہے ۔ 


پس منظر 
پریس فار پیس ۱۹۹۹ء میں مظفرآباد میں قائم ہوئی ۔ ابتدا ء میں تنظیم کا زیادہ تر کام مقامی صحافیوں کی ایک ٹیم نے سنبھالا جنہوں نے اپنے پیشہ کی مناسبت سے تنظیم کا نام پریس فار پیس رکھا ۔ بعد ازاں اس میں زندگی کے مختلف شعبوں کے افراد بشمول وکیل، طلباء و طالبات ، ادیب ، تاجر ، تحقیق کار ، امن و انسانی حقوق کے کارکن، سماجی ا ور سیاسی حقوق کے کارکن ، ماحولیات اور آبادی کے مسائل پر کام کرنے والے ، غربت کے خاتمہ اور خواتین کی ترقی پر کام کرنے والے بھی شامل ہوتے گئے مگر ان سب نے باہمی اتفاق رائے سے تنطیم کا نام پریس فار پیس ہی رہنے دیا ۔ 


ابتدائی سرگرمیاں


ابتداء میں پریس فار پیس کی سرگرمیاں مقامی اور علاقائی سطح کے مسائل تک محدود تھیں جن میں صحافیوں اور طلباء کے حقوق کی بحالی کی جدوجہد ، غریب اور مستحق افراد کی مالی مدد ، بھارتی جموں وکشمیر سے آنے والے مھاجرین کی مدد ، اقلیتی آبادی کے مسائل اور درج بالا موضوعات پر عوامی شعور کی بیداری شامل تھے 

رضاکار تنظیم 

پریس فار پیس کلی طور پر ایک رضاکار تنظیم ہے جس میں شامل ہونے والے تمام افرا د محض سماجی خدمت ، انسانی ہمدردی اور پرامن بقائے باہمی کے جذبے کے تحت کام کرتے ہیں ۔ پریس فار پیس کے پلیٹ ٖفارم سے ہونے والی تمام سرگرمیوں اور خدمات کے لئے کسی بھی نوعیت کا معاوضہ یا اعزازیہ وغیرہ وصول نہیں کیا جاتا ہے ۔ 

پریس فار پیس کا آئین

مقامی ، علاقائی اور قومی سٖطح کے مسائل و معاملات کے حل کی جدوجہد میں پریس فار پیس اپنی استعداد کار کے مطابق ایک طے شدہ طریق کار کے تحت کام کر تی ہے ۔ تنظیم سے منسلک افراد نے باہمی اتفاق رائے سے ایک مشترکہ نصب العین کی منظوری دے رکھی ہے جسے پریس فار پیس کا آیئن کہا جاتا ہے ۔ مذکورہ آئین میں تنظیم کے قیام کے اغرا ض و مقاصد ، تنظیمی ڈھانچے ، طریقہ کار اور اہداف وغیرہ کا تفصیلی ذکر موجود ہے ۔ 

مقاصد

  •  علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر مستقل قیام امن کی جدوجہد ۔
  •  مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کے ذریعے ماحول دوست اور پائیدار ترقی کے حصول کی کوشش۔
  •  غربت ، جہالت ، ناانصافی اور عدم برداشت کو فروغ دینے والی علاقائی و بین الاقوامی سرگرمیو ں کے خلاف آواز اٹھانا ۔


اہداف
  •  جبر، تشدد، اور انتہا پسندی سے مبرا غیر سیاسی سرگرمیوں کے ذریعہ علاقائی اور بین الاقوامی تنازعات کا حل ۔ خصوصا ریاست جمو ں و کشمیر کی
  •  تما م اکائیوں میں مستقل قیام امن کا حصول ۔
  • قدرتی ماحول کے لئے سازگار پائیدار ترقی کا حصول اور غربت کا خاتمہ ۔

پروگرام
  پریس فار پیس اپنے قیام کے اغراض و مقاصد کے تحت طے شدہ اہداف کے حصول کے لئے ایک مستقل، ہمہ جہتی اور باقاعدہ پروگرا م پر عمل پیرا ہے ۔اور تسلسل کے ساتھ مختلف سرگرمیوں کا انعقاد ا ھتمام کرتی ہے اور ان سرگرمیوں سے تنظیم سے منسلک افرا د مظفرآباد میں قائم مستقل سیکریٹیریٹ ، ذیلی شاخو ں اور مرکزی سطح کے رضاکاروں کو باقاعدگی اور تسلسل کے ساتھ آگاہ رکھتے ہیں ۔ 

تنظیمی ڈھانچہ

  پی ایف پی چونکہ ایک غیر جانبدار اور غیر منافع بخش تنظیم ہے جس میں شامل تما م رضاکار اپنی ذاتی حیثیت ، صلاحیت ، استعداد کار اور دستیاب وسائل کے اندر رہ کر کام کرتے ہیں ،وہ ایک مٖرکزی تنظیمی ڈھانچے کیتحت ایک فعال کردار ادا کرتے ہیں ۔ لہٰذا وہ تمام افرا د کسی ایک فر د کے ماتحت نہ ہونے کے باوجود ایک منظم اور مستقل ٹیم کی حیثیت سے پریس فار پیس کے مرکزی ڈھانچے سے منسلک ہیں ۔ یوں پی ایف پی میں شامل ہر فرد اس تنظیم کا مقامی نمائندہ بھی ہے ، ڈائریکٹر بھی ہے اور ایک فعال کارکن بھی ہے ۔ اس تنظیمی ڈھانچے اور ٹٰیم ورک کے تحت پریس فار پیس نے کئی اہم شعبوں میں اپنی تنظیمی صلاحیت اور استعداد کار کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے ۔ 




No comments: